Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

90فیصد خواتین عبایہ نہیں پہنتیں

ریاض ...ایوان شاہی کے مشیر اور سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے واضح کیا ہے کہ عبایہ پہنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوںنے توجہ دلائی کہ 90فیصد پابند شریعت مسلم خواتین عبائے استعمال نہیں کرتیں۔ ان میں وہ داعی خواتین بھی شامل ہیں جو قرآن کریم کی حافظ ہیں۔ شیخ المطلق سے سعودی ریڈیو چینل ”ندا الاسلام“ کے خصوصی پروگرام ”اسٹوڈیو جمعہ“ میں عبائے کا حکم دریافت کیا گیا تھا۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی خاتون کندھے والا کشادہ عبایہ استعمال کرتی ہے اور سر پر حجاب لیتی ہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ المطلق نے یہ بھی کہا کہ ہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پابند شریعت مسلم خواتین کو دیکھتے ہیں، وہ قرآن کی حافظ ہیں۔ دین اسلام کی داعی ہیں۔ مگر عبایہ استعمال نہیں کرتیں لہذا بہتر ہوگا کہ ہم عبائے کا پابند نہ بنائیں۔ عبائے سے مراد ستر پوشی ہے اوریہ مقصد کشادہ جلابیہ کے استعمال سے حاصل ہوجاتا ہے۔
 
 

شیئر: