Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹ الیکشن، اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد

  اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے۔ ریٹرننگ افسر نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کے اعتراضات سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی 2 نشستوں پر انتخابی اخراجات کے لئے جو اقرار نامہ جمع کرایا اس میں صرف ایک اکاونٹ کے بارے میں بتایا گیا جبکہ جنرل اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر علیحدہ علیحدہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں ۔سینیٹ انتخابات ضابطے کے مطابق امید وار کو ہر نشست کے لئے علیحدہ اکاونٹ کھلوانا لازمی ہے۔اسحٰق ڈار کے وکیل نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 

شیئر: