Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فیصل یونیورسٹی کے لیے اخلاقی مصنوعی ذہانت میں عالمی اعزاز

یہ کامیابی اس وقت سامنے آئی ہے جب سعودی عرب مصنوعی ذہانت کا سال منا رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
کنگ فیصل یونیورسٹی نے ایتھیکل اے آئی لیڈرشپ کی کیٹیگری میں 2026 بلیک بورڈ کیٹالسٹ ایوارڈ جیت لیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ ایوارڈ یونیورسٹی سطح پر گورننس، شفافیت اور اخلاقی ذمہ داری کے اصولوں کے عین مطابق مصنوعی ذہانت کو استعمال کرنے کی بہترین حکمت عملی کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
اس بین الاقوامی مقابلے میں دنیا کے 17 ممالک کے تعلیمی اداروں نے حصہ لیا۔
کنگ فیصل یونیورسٹی کے صدر پروفیسر عادل ابوزنادہ نے ڈین شپ آف ای لرننگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیم اور اس کامیابی میں حصہ لینے والے تمام اداروں کو سراہا۔
اس بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ تعلیم کے معیار اور ڈیجیٹل لرننگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے یونیورسٹی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ کامیابی اس وقت سامنے آئی ہے جب سعودی عرب مصنوعی ذہانت کا سال منا رہا ہے اور تعلیم پر مبنی معیشت کو قائم کرنے کی جدید کوششیں کر رہا ہے اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کر رہا ہے۔

 

شیئر: