Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے ایس ریلیف کی یمن میں 6 کروڑ 3 لاکھ لیٹر پانی کی فراہمی

صعدہ میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) نے یمن کی گورنریٹس حجہ اور صعدہ کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ماحولیاتی صفائی کے منصوبے پر اپنے کام کو مسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اپریل 2026 کے دوران حجہ میں 45 لاکھ 83 ہزار لیٹر پینے کا صاف پانی اور 5 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار لیٹر گھریلو استعمال کا پانی پمپ کے ذریعے فراہم کیا گیا اور پناہ گزین کیمپوں سے کچرا اٹھانے کے لیے 273 ویسٹ ریموول دورے کیے گئے۔
صعدہ میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا جبکہ 70 ہزار لیٹر پانی گھریلو استعمال کے لیے پمپ کیا گیا جس سے 30 ہزار 100 افراد کو فائدہ پہنچا۔

 

شیئر: