Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی سعودی شناختی کارڈ دکھا نے پر خاتون غیر ملکی کارکن گرفتار

ریاض.... وزارت محنت کے شعبہ خواتین کی تفتیشی ٹیم نے غیر ملکی خاتون کو جعلی سعودی شناختی کار ڈ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ تفتیشی ٹیم نے ریجنل سربراہ نے سبق نیوز کو بتایا کہ ریاض کی ایک مارکیٹ میں کام کرنے والی خاتون نے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی دکھاتے ہوئے ظاہر کیا کہ وہ سعودی ہے ۔ ملازم خاتو ن کی باتوں سے ٹیم کی رکن کو شک ہوا جس پر اس نے ملازمہ سے مزید تفتیش کی تو معلوم ہو اکہ وہ عرب ملک سے تعلق رکھتی ہے جس کے پاس مملکت میں رہائش کا قانونی پرمٹ بھی نہیں ۔ ملزمہ نے کسی خاتون کے شناختی کارڈ کی فوٹو اسٹیٹ کاپی رکھی ہوئی تھی جسے وہ وزارت محنت کی تفتیشی ٹیم کو دکھا کر خود کو سعودی ظاہر کر تی تھی ۔ ٹیم کی سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودائزیشن کی کامیابی کےلئے وزارت محنت کی شعبہ خواتین کی ٹیمیں سنجیدگی سے کام کررہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں سعودی خواتین کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کئے جاسکیں ۔

شیئر: