Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی جہاز نے مکہ ہائی وے پر لینڈنگ نہیں کی ، ترجمان ائیر پورٹ

 وڈیو 3 برس پرانی جدہ ائیر پورٹ کے رن وے کی ہے ، ترکی الذیب 
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) شاہ عبدالعزیز ایئر پورٹ کے ترجمان ترکی الذیب نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو وڈیو پھیلائی جارہی ہے وہ 3 برس پرانی ہے ۔ کسی جہا ز نے جدہ ، مکہ ہائی وے پر لینڈنگ نہیں کی ۔ دکھائی جانے والی وڈیوستمبر2015 ءکی ہے جس میں گردو غبار کی آندھی کے دوران جدہ ائیر پورٹ پر جہاز لینڈنگ کر رہا ہے ۔ الذیب نے اردونیوز کے استفسار پر مزید وضاحت کی ہے سوشل میڈیا پر کسی نے پرانی وڈیو اپ لوڈ کرکے اسے یہ ظاہر کیا ہے کہ یہ جدہ ، مکہ ہائی وے کی ہے حالانکہ وڈیوائیر پورٹ رن وے کی ہے جس میں گردو غبار کے طوفان کے دوران جہاز رن وے پر ٹیکسی کر رہا ہے ۔ وڈیو میں جو گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں وہ ائیر پورٹ اتھارٹی کے زیر استعمال رہنے والی گاڑیاں ہیں جن میں اہم شخصیات کو جہاز سے ٹرمنل تک لایا جاتا ہے ۔ واضح رہے گزشتہ روز مکہ مکرمہ ریجن میں گرد و غبار کے طوفان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو پھیلائی جا رہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان کی وجہ سے ایک جہاز نے جدہ ، مکہ مکرمہ شاہراہ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔ 
 

شیئر: