Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8ہزار برس قبل سعودی صحراءکیسا تھا؟

ریاض ... آثار قدیمہ کے تازہ ترین انکشافات سے ثابت ہوا ہے کہ جزیرہ عرب 8برس قبل بھی آباد تھا۔ 6600برس پرانی ایسی چٹانیں دریافت ہوئی ہیں جن پر جانوروں کے نقوش ہیں۔ ان میں سے بعض 8ہزار سال پرانے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ یہ نقوش افریقی خچر ، بری اونٹ اور ہرن کے ہیں۔ یہ جانورصفحہ ہستی پر مٹنے سے قبل مملکت کے صحراءمیں رہ رہے تھے۔ جرمنی کے ماہرین نے جوبا اور الشویمس مقامات پرپائی جانے والی چٹانوں کا معائنہ کرکے سفارش کی ہے کہ یونیسکو انہیں عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کرلے۔ ان چٹانوں پر 6618سے زیادہ نقوش پائے گئے ہیں۔ ان سے ہزاروں برس قبل جزیرہ نما عرب میں زندگی کے طور طریقو ںکے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔
 

شیئر: