Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپلیکیشن کشتی سروس کا پہلا لائسنس جاری کر دیا گیا ، پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی

ریاض ....پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سمندری سیر کےلئے کشتی سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں کی آن لائن ایپلیکیشن کی منظوری دے دی ۔ اس ضمن میں " کریم " کمپنی کو پہلا لائسنس جاری کیا گیا ہے جس کے ذریعے سمندر کی سیر کےلئے جانے والے کشتی کی بکنگ مخصوص ایپلیکشن کے ذریعے کر سکیں گے ۔ کشتی ایپلیکشن کا آغاز ماہ رواں سے کر دیا جائیگا ۔ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے نگران اعلی ڈاکٹر رمیح الرمیح نے سعودی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایپلیکشن کشتی سروس سے سمندر کی سیر کو جانے والوں کو کافی سہولت ہو گی جبکہ کرایوں کی مد میں بھی انہیں 50 فیصد کمی ملے گی ۔ کشتی ایپلیکیشن سروس کا آغاز جدہ سے کیاجارہا ہے بعدازاں دیگر شہروں میں بھی جاری کی جائے گی ۔ اتھارٹی کے نگران اعلی نے مزید کہا کہ مملکت کے وژن 2030کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کررہے ہیں تاکہ مستقبل کے مقررہ اہداف کو بہتر طور پر حاصل کیاجاسکے ۔ اتھارٹی کے پیش نظر مملکت میں سعودائزیشن کے عمل کو بہتر بنانا بھی ہے جس کے مطابق کام کیا جارہا ہے ۔واضح رہے جدہ سمندر پر روایتی کشتی کا کرایہ 150 سے 200 ریال ہے جبکہ اسپیڈ بوٹ کےلئے فی گھنٹہ 500 ریال لئے جاتے ہیں ۔ ایپ سروس سے کرائے کم ہونے کی توقع ہے ۔ 

شیئر: