Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریکھا نے بڑی رقم عطیہ کردی

ماضی کی مشہور و معروف اداکارہ ریکھا اپنی اداکاری کے باعث مشہور ہیں اس کے ساتھ ہی وہ سماجی کاموں میں حصہ ڈالنے کیلئے بھی جانی جاتی ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ ریکھا نے حال ہی میں ایک اسکول کی تعمیر کیلئے3 کروڑ روپے عطیہ کرنےکااعلان کیا۔ کسرودی کے علاقے میں میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام بننے والے ایک انگلش میڈیم اسکول کیلئے 14 کروڑ روپے درکار ہیں۔ اس اسکول کیلئے 3کروڑ کی رقم ریکھا ادا کریں گی اس سے قبل بھی ریکھا ایک اسکول کیلئے لاکھوں روپے عطیہ کرچکی ہیں۔
 

شیئر: