Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام کی پابندی کے بغیر ترقی ناممکن ہے، خالد الفیصل

    جدہ - - - -  گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ اسلام کا پیغام پہنچانے اور حرمین شریفین کی خدمت پر ہر سعودی شہری سے  اللہ کے ہاں سوال ہو گا۔ اللہ تعالیٰ نے سعودی عوام کو اسلامی پیغام پہنچانے ، حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی خدمت کا اعزاز بخشا ہے۔ اس اعزاز کا تقاضا ہے کہ وہ دنیا بھر کے لوگوں کیلئے نمونہ پیش کریں۔ یہ اعزاز اہلیت کی بنیاد پر ہی عطا کیا گیا ہے۔ انہو ں نے قنفذہ کے دورے کے موقع پر اسکالرز اور دانشوروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اقدار کی پابندی اور ہدایات کی پاسداری کے بغیر نہ تو کوئی تمدن ترقی کرے گا نہ مسلمان آگے بڑھیں گے اور نہ ہی سعودی شہریوں کا سر بلند ہوگا۔ اسلام ہر دور اور ہر جگہ کیلئے قابل عمل ہے۔ ہمیں اسلامی اقدار او راصولوں سے دستبرداری کے بغیر عصری تبدیلیوں سے فائدہ اٹھانا ہے او ردنیابھر کے لوگوں سے تعلقات استوار کرنے ہیں۔
 

شیئر: