Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈی جی خان میں کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

  راولپنڈی... ڈیرہ غازی خان میں آپریشن رد الفساد کے دوران انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ غازی خان میںخفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ پنجاب رینجرز کے2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود بر آمد کیا گیا جسے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کیا جانا تھا ۔بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کی سازش کو ناکام بنادیا گیا۔

شیئر: