Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعیب اختر پی سی بی کے برانڈ ایمبیسڈر ہونگے

لاہور:چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ شعیب اختر کو مشیر برائے کرکٹ معاملات اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔شعیب اختر نے بھی سوشل میڈیا پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان عہدوں پر فائز ہونے پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اسی جذبے سے کام کروں گا جس طرح سے کرکٹ کھیلا کرتا تھا۔13 اگست 1975 کو راولپنڈی میں پیدا ہونے والے شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ، 163 ایک روزہ اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور اسپیڈ اسٹار عالمی شہرت یافتہ شعیب اختر کو آج بھی دنیا کا تیز ترین بولر مانا جاتا ہے۔ کرکٹ کی تاریخ میں سے زیادہ تیز یعنی 100.2 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرانے کا ریکارڈ اسی پاکستانی سپوت کے پاس ہے۔

شیئر: