Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردوں کے ٹھکانے افغانستان میں ہیں،جنرل باجوہ

میونخ ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ دہشت گردوں کے منظم کیمپ پاکستان میں نہیں۔افغانستان میں ان کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔ میونخ میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں انہوںنے کہا کہ کالعدم القاعدہ ، تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کو شکست دی۔ پاکستانی سرزمین کو دہشتگردوں سے نجات دلائی ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں،جہاں سے پاکستان پر حملے ہورہے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل پیرا ہیں تاہم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ داعش کی افغانستان منتقلی کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان نے افغان سرحد پر سرحدی نظام کو بہتر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی سال سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ وقت آ گیا کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جا ئے ءجنرل باجوہ نے کہاکہ تمام مکتبہ فکر کے علما نے مذہب کے نام پر کی جانے والی دہشت گردی کیخلاف فتویٰ دیا ہے۔جہاد کا حکم دینے کا اختیار صرف ریاست کو ہے۔

شیئر: