Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے،عمران

اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹمبر مافیا نے سندھ اور پنجاب کے جنگلات پر قبضہ کرکے انہیں تباہ کردیا۔بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے ۔اس پر تنقید صرف اس لئے ہورہی ہے کیونکہ یہ منصوبہ تحریک انصاف نے شروع کیا۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے۔ یہ پہلا ماحولیاتی منصوبہ ہے جسے پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے۔منصوبے پرمحض اس لئے حملے کرنا کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا یہ کہاں کی عقلمندی ہے؟۔ تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم پرحملوں کے بجائے پنجاب اورسندھ کے جنگلات کی فکرکرنی چاہیئے۔

شیئر: