Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم بھی ہندوستانی ہیں!

وارانسی۔۔۔۔راج گھاٹ ریلوے کراسنگ کے پاس عارضی جھونپڑیاں ڈال کر رہنے والے چند کشمیریوں سے پو لیس نے گھنٹوں تھانے میں پوچھ گچھ کی اور بٹھائے رکھا۔جب مقامی اخبار کی ٹیم کشمیریوں کی خیمہ بستی پہنچی تو کشمیریوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ وہ کہنے لگے کہ ہم لوگ پہلے ہی حالات کے مارے ہیں ،اوپر سے ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے جو انتہائی تکلیف دہے۔ انہوں نے حلفیہ کہا کہ ہم ہندوستانی ہیں ہم کوئی غیر قانونی کام کرنے نہیں آئے ۔ہم اہل و عیال والے ہیں، ہم پر اور ہماری اولاد پر رحم کیاجائے۔وہاں موجود دلدار خان نے کہا کہ ہمیں کہیں تکلیف نہیں ۔نہ بنارس میں نہ کشمیر میں ۔بس ہم حالات کے مارے ہیں ،ہمیں حقارت سے مت دیکھو، ہم بھی مادر وطن ہند کے ہی باشندے ہیں۔

شیئر: