Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نین مٹکانے والی پریہ پہنچی سپریم کورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔26سیکنڈ کے وڈیو کلپ کے ذریعے سوشل میڈیا پر مشہور ہونیوالی ملیالم اداکارہ پریہ پرکاش واریر فلم ’’ارواوارلو‘‘کے گانے (مانکیہ ملرائے پووی) کے خلاف درج مقدمہ سے چھٹکارا پانے کیلئے سپریم کورٹ پہنچی۔واضح ہو کہ ملیالم فلم کے گانے کیخلاف حیدرآباد کے کاروباری ظہیر علی خان ، انجینیئرنگ کے طالب علم مقیت خان اور دیگر نے فلک نما پیلس کے قریب واقع پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ اس گانے سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔پریہ بی کام کی طالبہ ہے۔ اس فلم میں کالج کے دنوں کی محبت کی عکسبندی کی گئی ہے۔ اس گانے کے بعد سے بالی وڈ سے بھی فلموں کی آفر ملنی شروع ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:------دلہن دوست کے ساتھ فرار، دولہا کرتا رہا انتظار

شیئر: