Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی کی4یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری

    لکھنؤ۔۔۔۔۔اترپردیش کے گورنر رام نائک نے ریاست کی 4یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزکی تقرری کا اعلان کیاہے۔ پروفیسر کملیشورناتھ سنگھ (شعبہ جغرافیہ کے صدر ، دین دیال اپادھیائے ، گورکھپور یونیورسٹی ،گورکھپور) کو یوپی راجرسی ٹنڈن مکت یونیورسٹی ،الہ آباد کا وائس چانسلر منتخب کیا گیا۔پروفیسر نریندر بہادر سنگھ (شعبہ انجینیئرنگ ،انسٹی ٹیوٹ آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، لکھنؤ) کو ہرکورٹ بٹلر یونیورسٹی کانپور کا اور پروفیسر جے ایس سندھو کو کرشی یونیورسٹی کمار گنج فیض آبادکا وائس چانسلربنایاگیا۔علاوہ ازیں پروفیسر نیلیماگپتا ( صدر شعبہ مویشی پروری ،جیوتیبا پھولے روہیل کھنڈیونیورسٹی )کو ساہوجی مہاراج یونیورسٹی کانپور کاوائس چانسلرمقررکیاگیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - جعلی تعلیمی بورڈ کا پردہ فاش،7دھوکے باز گرفتار

شیئر: