اسلام آباد...نیب نے وزیرمملکت ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ کا چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ سابق وفاقی وزیر جاوید اشرف قاضی سمیت دیگر کیخلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ۔اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو 2 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ پر 12میڈیکل کالجوں کے الحاق میں بدعنوانی کا الزام ہے۔سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال،خالد مرزا،جاوید جہانگیرو دیگر کیخلاف تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔ ملزمان نے تجارتی پلاٹوں کو کوڑیوں کے بھاو فروخت کر کے ملکی خزانے کو494ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔
مزید پڑھیں:ہمار ا جتنا احتساب ہونا تھا ہو چکا،مریم