Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی سے کینیڈا کے وزیر اعظم کی ملاقات،6معاہدوں پر دستخط

    نئی دہلی۔۔۔۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ملاقات کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح کیا کہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کوچیلنج کرنیوالوں کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا اشارہ خالصتان کے موضوع پر کینیڈا حکومت کے نرم رویے کے خلاف دیکھا جارہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سیاسی مفادات کے حصول کیلئے مذہب کا غلط استعمال اور علیحدگی پسندی کو فروغ دینے والوں کیلئے دنیا میںکوئی جگہ نہیںہونا چاہئے۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے وزیر اعظم کینیڈا سے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے،تجارت کو فروغ دینے اور دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔مودی نے کہا کہ دہشتگردی ہندوستان اور کینڈا جیسے جمہوری ممالک کیلئے خطرہ ہے۔نریندر مودی اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ سمیت دیگر رہنماؤں سے کینیڈا کے وزیر اعظم کی میٹنگ میں خالصتان کا موضوع زیر بحث آیا  اور ٹروڈوکے خالصتان حمایت رویے کی مذمت کی گئی۔ٹروڈو نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک ہندوستان یا کہیں بھی علیحدگی پسندوں کی حمایت نہیں کرتا۔وزیر اعظم مودی اور ٹروڈو کے درمیان تفصیلی مذاکرات کے بعد دنوں ممالک کے مابین گیس ، دفاع،سیکیورٹی ، جدید ٹیکنالوجی سمیت 6معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ٹروڈو کے ساتھ 2گھنٹے کے اجلاس کے بعد مودی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ دونوں ممالک دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایک دوسرے سے تعاون کریںگے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی کینیڈا کے و زیر اعظم سے ملاقات کی اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ممبئی کادنیا کے امیر ترین شہروں میں 12واں نمبر

شیئر: