Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج’’ دمن‘‘ چھوٹا ہندوستان بن گیا، مودی

نئی دہلی۔۔۔۔۔وزیر اعظم مودی نے دمن میں ترقیاتی اسکیموں کونافذ کیا۔اس موقع پر مودی نے کہا کہ دمن آج ایک طرح سے چھوٹا ہندوستان بن گیا ۔ یہاں ملک کی تمام ریاستوں کے لوگ آباد ہیں۔انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دمن میں ایک لاکھ ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے گئے جس سے 7کروڑ روپے سے زیادہ کی بجلی کے بلوںمیں بچت ہوئی۔وزیر اعظم نے دمن میں 1000کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔مودی ،واٹر فلٹر پلانٹ ، ایک گیس پائپ لائن، بجلی ، کارپوریشن مارکیٹ ،اوور برج سمیت متعدد منصوبوں کی بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ  دمن دیو اور احمد آباد کے درمیان جلد پرواز کا سلسلہ شرو ع کیا جائیگا۔انہوں نے لوگوں سے حفظان صحت پر عمل کرنے کی اپیل کی ۔
مزید پڑھیں:- - - - - -پبلک سیکٹرکے بینکوں کی نجکاری نہیں ہوگی، جیٹلی

شیئر: