Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القصیم میں 30 سالہ رفاقت کے بعد امام اور موذن کا ایک ساتھ انتقال

الرس..... قصیم ریجن کی کمشنر الرس کے الفوارہ مقام پر امام اور موذن 30 سال کی رفاقت کے بعد ایک ساتھ چل بسے۔ تفصیلات کے مطابق الرس کی الشایع مسجد میں دونوں کی نماز جنازہ پڑھائی گئی اور دونوں کو برابر قبروں میں سپرد خاک کردیاگیا۔ 54 سالہ امام مسجد صالح العریمہ اور 81 سالہ موذن سالم العریمہ علم دوست اور مخیر مانے جاتے تھے۔ دونوں العریمہ قبیلے کے تھے۔ قرابت دار تھے۔ دونوں ایک ساتھ بیمار ہوئے تھے ۔ امام مسجد کے بیٹے خالد کا کہنا ہے کہ اس کے والد گردے کے کینسر میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹروں نے 10 روز پہلے بتا دیاتھا کہ اب تمہارے والد زندگی کے آخری سانسیں گن رہے ہیں۔ مسجد کے موذن دماغ میں خون جم جانے پر اسپتال میں داخل کئے گئے تھے۔ 

شیئر: