Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل امام آپے سے باہر ہوگئے

قاہرہ.... عرب دنیا کے معروف اداکار عادل امام اس وقت النحاس اسٹوڈیو میں آپے سے باہر ہوگئے جب انہوں نے دیکھا کہ ”عوالم خفیہ“ سیریل میں کام کرنے والے کئی فنکاروں کو ایک دوسرے کے فوٹو بناتے ہوئے دیکھا۔عادل امام نے یہ منظر دیکھ کر فوراً ہی پروڈیوسر سے رابطہ کرکے کہا کہ جو اداکار اسٹوڈیومیں نجی تصاویر بناتے یا بنواتے ہوئے پایا جائے اسکا محنتانہ کاٹ لیا جائے۔ عادل امام نے رفقائے کار سے کہا کہ وہ جس سیریل میں کام کررہے ہیں اس کے ہر عمل کو صیغہ راز میں رکھنا ضروری ہے تاکہ جب ناظرین کے سامنے سیریل جائے تو انکے لئے ہر منظر چونکا دینے والا ہو ایسا نہ ہو کہ سیریل کے مناظر کی سن گن انہیں پہلے سے ہی مل گئی ہو۔
 
 

شیئر: