Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاپوا نیوگنی میں زلزلہ، 30 ہلاک ,300 زخمی

پورٹ موریسبی۔۔۔ پاپوا نیوگنی میں 7.5 شدت کے  زلزلے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 300 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ بحر الکاہل کی جزیرہ ریاست پاپوا نیوگنی میں  شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے حکومت نے سمندر میں قائم تیل اور گیس کے مراکز کو فوری طور پر بند کر دیا ہے۔ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ہیں۔ دارالحکومت پورٹ مورسبی کے علاوہ کئی اور مقامات پر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پاپوا نیو گنی کے حکام کے مطابق ٹیلی فون کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے ۔
 

شیئر: