Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلگاؤں میں دینی اجتماع ختم

    حیدرآباد- - - - اے رحم و کرم فرمانے والے مولا اس گنہگار امت کے حال پر رحم فرما، ہماری خطاؤں کو درگزر فرما دے ، اپنی عنایتوں کی بارش فرما، اسلام کا بول بالا فرما۔ سارے عالم میں جہاں مسلمان پریشان  و بے سروساماں ہیں ان کو اپنی رحمت کی آغوش میں لے لے۔ اے رب العالمین ہم سب کی مغفرت فرما دے۔ پنج وقتہ نمازوں کا پابند بنا دے۔ قرآن کی روزانہ تلاوت کا پابند بنا۔ ہمارے خاندانوں اور سماج میں محبت و الفت کی فضاء کو پروان چڑھا دے۔ یہ دعائیں مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے تاریخی شہر سے 25 کلومیٹر دور لمبے جلگاؤں میں ہندوستان کی تاریخ کے عظیم الشان دینی اجتماع میں کی گئیں۔ رقت انگیز دعا کے دوران لاکھوں فرزندان توحید کی زاروقطار اشکبار آنکھوں سے آمین کی صداؤں کے ساتھ روح پرور اجتماع اختتام کو پہنچا۔
مزید پڑھیں:- - - - -سیکولرازم کا نعرہ مسلمانوں کوگمراہ کرنے کیلئے لگایا جاتا ہے، اویسی

شیئر: