Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامک دعوہ سینٹر نیو دہلی میں 2 روزہ سالانہ اجتماع

مملکت سے 8 رکنی وفد شرکت کرے گا ، بہجت ایوب نجمی 
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی اکیڈمی کے صدر مولانا بہجت ایوب نجمی نے کہا ہے کہ اسلامک دعوہ سینٹر نئی دہلی کے تحت 8 واں سالانہ اجتماع میں مملکت سے 8 رکنی وفد شرکت کرے گا جس میں معروف اسکالرز او ر داعی شامل ہو نگے ۔ نجمی نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں اسلامک دعوہ سینٹر کے بانی و چیئر مین محمد عمر گوتم کی جدہ آمد کے موقع پر مملکت میں مقیم اہم شخصیات کو سالانہ اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔ سینٹر کے تحت منعقدہ سالانہ اجتماع میں مولانا سید مفتی رفیع ندوی پروگرام کی میزبانی کرینگے۔ برطانیہ سے آنے والے ا براہیم حفیظ مہمان خصوصی اور قاضی فقیر الدین احمد قاسمی اور پروفیسر کلیم اللہ خان مہمان اعزازی ہونگے ۔ جدہ سے 8 رکنی وفد کی سربراہی بہجت نجمی کریں گے ۔ 2 روز ہ سالانہ اجتماع کا آغاز 3مارچ سے ہوگا پہلا سیشن خواتین کےلئے جبکہ دوسرے روز مردوں کا پروگرام ہو گا ۔ 

شیئر: