Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیشی ملازمہ فیملی پاسپورٹ بھی ساتھ لے گئی

طائف ...بنگلہ دیشی ملازمہ 70ہزار ریال سے زیادہ مالیت کے سونے کے زیورات، اپنے کفیل، اسکی بیوی اوربیٹی کے پاسپورٹ چوری کرکے فرار ہوگئی۔سعودی شہری نے ملازمہ کی شکایت پولیس اسٹیشن میں درج کرادی۔ ملازمہ کے کفیل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسکا تعلق بنگلہ دیشی جرائم پیشہ گروہ سے ہوسکتا ہے۔ واردات سے کچھ عرصہ قبل ملازمہ کے رویئے میں تبدیلی دیکھی جارہی تھی۔ وہ موبائل پر لمبی گفتگو کرنے لگی تھی اور کچھ چھپانے کی کوشاں بھی نظرآتی تھی۔ ایک پڑوسی نے اطلاع دی تھی کہ اس نے بنگلہ دیشی ملازمہ کو صبح کے وقت گھر سے نکل کر کسی شخص کے ساتھ گاڑی میں سوار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔ کفیل کی اہلیہ ڈیڑھ برس سے طائف کے کالج میں لیکچرار کے طور پر کام کررہی ہے۔ واردات کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔
 

شیئر: