Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعبدہ باز نے سوئی پھینک کر شیشہ توڑ دیا

لندن ....    یو ٹیوب پر جاری ہونے والی وڈیو  میں ایک  شعبدہ باز انتہائی محیر العقول کا رنامہ انجام دیتا نظرآتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  یہ شعبدہ باز جو شاولین فرقے سے تعلق رکھتا ہے ۔ کسی عام شاگرد کی طرح ہنر سیکھنے اور ریاض کرنے میں برسوں لگادیئے۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے شاولین کے بتائے  ہوئے ہزار ہا نسخوں میں سے بہت سارے نسخوں میں خود بھی جدت پیدا کی ہے اور اب وہ دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اس حوالے سے اسکی جو نئی وڈیو جاری ہوئی ہے اس میں اس نے ایک عام قسم کی سوئی شیشے پر پھینک کر شیشے کو توڑ دیا۔ شیشے سے آر پار ہونے کے بعد سوئی سامنے رکھے ہوئے ایک غبارے میں جا گھسی۔ یہ کارنامہ اس نے اس وقت انجام دیا جب اس فن کے مداحوں نے اسکے سمیت 3 ماہرین کو فنکاری کا مظاہرہ کرنے کے لئے بلایا۔  کارنامہ دکھانے والے  کا کہناتھا کہ سوئی کو شیشے کے آر پار کرنے یا شیشے توڑنے کیلئے بے پناہ قوت کی ضرورت ہوتی ہے او ریہ قوت برسہا برس کی محنت اور مشق کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی۔
مزید پڑھیں:-------50اسٹون وزنی پالتو ریچھ کیلئے ننھی بچی کی طرف سے پھولوں کا تحفہ

شیئر: