Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور زلمی نے گلیڈی ایٹرز سے مشکل میچ 5 وکٹ سے جیت لیا

 
شارجہ: پی ایس ایل 3کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ جواب میں 19.4اوورز میں پشاور زلمی نے 5وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا۔شارجہ میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے سنسنی خیز بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلا ئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسد شفیق اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا۔ اسد شفیق متاثر کن کھیل پیش نہ کر سکے اور جلد ہی پویلین واپس لوٹ گئے تاہم شین واٹسن نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تیز رفتار اننگز کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر 47 رنز جوڑے۔کیون پیٹرسن پشاور زلمی کے خلاف اپنی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے۔ دیگر بلے بازوں میں ریلی روسو نے 37 ، کپتان سرفراز احمد نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز یہ میچ باآسانی جیت جائے گی لیکن زلمی کے زخمی کپتان نے آخری اوورز میں جارحانہ انداز اپنایا اور میچ کو ہار کے خانے سے اٹھا کر جیت کے خانے میںڈال دیا،جب وہ پانچویں وکٹ گرنے پر میدان میں اترے اور صرف 4 گیند وں پر2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے۔ میچ کے دوران ڈیرن سیمی کی انجری پر پشاور زلمی کو بڑا دھچکا لگا۔ بولنگ میں ان کی ٹانگوں کے پٹھے کھچ گئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے خوبصورت بیٹنگ کی۔ اوپنر تمیم اقبال نے 36، کامران اکمل نے 10، ڈیوائن اسمتھ نے 23 اور محمد حفیظ نے 29 رنز بنا ئے۔پشاور زلمی کی جانب سے عمید آصف، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی نے دو، دو جبکہ سمین گل اور خالد عثمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شیئر: