Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے ایس ریلیف کی جانب سے غزہ کی پٹی میں 25 ہزار گرم کھانے تقسیم

کے ایس ریلیف نے غزہ میں مستحق افراد میں گرم کھانے تقسیم کیے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف سینٹر) نے اپنے مرکزی کچن کے ذریعے فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنے کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے، اتوار کے روز وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں 25 ہزار افراد میں گرم کھانے تقسیم کیے۔
یہ اقدام بغیر کسی تفریق کے ضرورت مندوں اور بحرانوں سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے اور مشکل و آزمائش کے اوقات میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی سعودی عرب کی دیرینہ انسانی خدمات کی عکاسی کرتا ہے۔

 

شیئر: