Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف سیاستدان جام ساقی انتقال کرگئے

  حیدر آباد...سندھ کے معروف سیاستدان اور دانشور جام ساقی انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 74برس تھی۔ ذرائع کے مطابق جام ساقی گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی تدفین حیدر آباد میں کی جائے گی۔جام ساقی کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری اورہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی کونسل کے رکن رہے۔جام ساقی کو 1978 میں جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاءمیں گرفتار کیا گیا۔ فوجی عدالت میں بغاوت کے الزام میںکیس چلا۔انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کے15سال قید میں گزارے۔ 1990 میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ جام ساقی نے آمریت اور آمروں کے خلاف آواز بلند کی۔ عوامی جدوجہد کرنے والوں کے لئے ایک مثال تھے۔ جام ساقی کی جمہوریت کے لئے گراں قدر کاوشوں اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
 

شیئر: