راہول گاندھی بی جے پی کیلئےنیک فال ہیں، یوگی
لکھنؤ۔۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے راہول گاندھی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کیلئے نیک شگون بتاتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کے کانگریس پارٹی کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد بی جے پی نے 5ریاستوں میں فتح حاصل کی ہے۔ تری پورہ، ناگا لینڈ ، میگھالیہ میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجرات کے انتخابات سے پہلے راہول گاندھی کی تاج پوشی ہوئی تھی ۔میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ راہول بی جے پی کیلئے نیک شگون ثابت ہونگے۔ جب وہ کانگریس پارٹی کے نائب صدر تھے تو بی جے پی نے 10ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اب ان کے پارٹی صدر بننے کے بعد 5ریاستوں میںبی جے پی کا پرچم لہرایا۔