Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: باپ کا گلا کاٹ کر فیوی کوئیک سے جوڑنے کی کوشش

بستی ۔۔۔۔۔بستی ضلع کے سونوا تھانہ علاقے میں رہنے والے رام دیو ریلوے میں ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد اپنے بیٹے جگدیش کے ساتھ سکونت پذیرتھے۔جب تک وہ ریلوے میں ملازمت کرتے تھےتو ان کا گھر خوشحال تھا۔ ریٹائر منٹ کے بعد وہ تنگدستی کا شکار ہوگئے ،بیماری نے انہیں گھیرلیا۔ گزشتہ روز جب وہ گھر میں لیٹے ہوئے تھے تب ہی ان کا بیٹا جگدیش دھار دار آلے سے حملہ کرکے گلا کاٹ دیا۔ان کے چیخنے کی آواز کو دبانے کیلئے ٹی وی کا ساؤنڈ تیز کردیا ۔پکڑے جانے کے خوف سے اس نے فیوی کوئیک سے کٹے ہوئے گلے کو جوڑنے کی کوشش شروع کردی تاہم ناکام ہونے کے بعدباپ کوزخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔رام دیو کی آواز جب پڑوسیوں کے کان میں پڑی تو وہ گھر میں آئے اورکٹا ہوا گلا دیکھ کرپولیس کوخبرکردی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اوررام دیو کوعلاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا۔تفصیلات کے مطابق2005ء میں جگدیش پہلی بیوی کے قتل کے الزام میں قید کی سزا کاٹ چکا تھا ۔ جیل سے رہائی کے بعد باپ نے اس کی دوسری شادی کرادی تھی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -راہول گاندھی بی جے پی کیلئےنیک فال ہیں، یوگی

شیئر: