Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم ختم نہیں ہوئی، فیصل سبزواری

کراچی...ایم کیو ایم پاکستان بہادرآباد گروپ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ختم نہیں ہوئی۔جس کرب کا ووٹر اور کارکنان ایک ماہ سے شکار ہیں اسی کرب کا ہم بھی شکار ہیں، جو وقت ہمیں دیگر جماعتوں سے بات چیت میں صرف کرنا چاہئے تھا وہ ہم آپس میں کرتے رہے۔تعداد کم ہو یا زیادہ ایم کیو ایم پیپلزپارٹی کو ناکوں چنے چبوائے گی۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ اس پریس بریفنگ میں فاروق ستار بھائی اور رابطہ کمیٹی کو بھی درست سمجھنے والے اراکین موجود ہیں۔ کوئی بھی ایم کیو ایم کے ووٹ کی تقسیم نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ٹیکنو کریٹس کی نشست ہمیشہ دیگر جماعتوں کے تعاون سے جیتی ہے۔افسوس ہے کہ جو وقت ہمیں دیگر جماعتوں کو ووٹ دینے کے لئے قائل کرنے کا تھا وہ ایکدوسرے کو منانے میں لگا دیا۔ کچھ لوگوں نے فاروق ستار اور کچھ نے رابطہ کمیٹی کے کہنے پر فروغ نسیم کو ووٹ دیا۔ بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا، خاص طور پر ہماری کچھ بہنوں نے جلد بازی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے پاس بہت راستے تھے وہ کھل کر بات تو کرتیں۔ ہم کمزور نہیں ہونگے تنظیم کو یکسوئی سے آگے لیکر جائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہمارے کچھ ارکان نے 15ہزار ساتھیوں کے قاتلوں کو ووٹ دیا۔ اگر امیدوار پسند نہیں تھا تو گھر بیٹھ جاتے،پہلے پیپلزپارٹی خود چیخ رہی تھی کہ پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے۔ حیرت ہے جہاں ایک ایم پی اے نہیں وہاں ان کے سینیٹرز منتخب ہوگئے۔ سینیٹ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں یہ دھاندلی سے بھرپور الیکشن تھے۔ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا ایم کیوایم کے ووٹرز اور کارکنان سے شرمندہ ہیں۔
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم ختم ہوگئی،بلاول
 

شیئر: