Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب 32کروڑ روپے کا ٹی ڈی ایس گھپلے کا انکشاف

ممبئی۔۔۔محکمہ انکم ٹیکس نے 3200کروڑ روپے کے ٹی ڈی ایس گھپلے کا انکشاف کیا ہے۔ محکمہ آئی ٹی نے ایسی 447کمپنیوں کا سراغ لگایا ہے جہاں ملازمین سے ٹیکس وصول کیا گیا تاہم حکومت کے خزانے میں جمع نہیں کرایاگیا۔بلکہ ملازمین سے وصول کئے جانے والے ٹیکس کو کاروبار میں لگادیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی ٹی ڈی ایس شاخ نے ان کمپنیوں کیخلاف تحقیقات شروع کی اور متعدد بے قاعدگیاں سامنے آنے پرکمپنیوں کے خلاف نوٹس جاری کردیئے گئے۔ انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت ان معاملات میں کمپنیوں کے مالکان پر7سال قید اورجرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔اس معاملے میں کمپنیوں نے ملازمین کے ساتھ دھوکہ دہی کی جس پر محکمہ انکم ٹیکس نے آئی پی سی کی دفعات کے تحت دھوکہ دہی اور فوجداری کا مقدمہ درج کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -لیکچررز اور پولیس میں تصادم ،متعدد زخمی

شیئر: