Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارمدھاون فلم سے محروم

بالی وڈ اداکار مدھاون کو ان کے کاندھے کی تکلیف نے فلم سے محروم کردیا۔ حال ہی میں اداکار مدھاون کو سیف علی خان کےساتھ بالی وڈ فلم میں کاسٹ کیاگیاتھا ۔مدھاون کے کاندھے کی تکلیف کے سبب بیڈریسٹ پر ہیں ۔ایسے میں ہدایتکار نے مدھاون کی جگہ کسی اور اداکار کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ واضح ہو کہ مدھاون چند ہفتے قبل ورزش کے دوران کاندھے کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے ۔ڈاکٹروں نے ان کے کاندھے کی سرجری کرنے کے بعد انہیں کئی ماہ آرام کا مشورہ دیاتھا۔تکلیف کے باعث مدھاون نے تمام فلمی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔
 

شیئر: