Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہائی وے مسافروں کیلئے موبائل ایپ لانچ

نئی دہلی ۔۔۔۔ ہائی وے کے مسافروں کی سہولت کیلئے حکومت نے ’’سکھد یاترا‘‘موبائل ایپ لانچ کردیا۔ وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے وزیر نتن گڈ کری نے اس موبائل ایپ کے ساتھ ٹول فری ایمرجنسی نمبر 1033جاری کیا۔ Sukhad yatraموبائل ایپ کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے ہائی وے یوزرزکو محفوظ بنانے کیلئے کیا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے لوگ حادثے سے متعلق معلومات دے سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ہائی وے کے معیار کے بارے میں بتاسکتے ہیں۔ ہائی وے پر ٹوٹ پھوٹ یا گڑھا نظر آئے اس کی شکایت کرسکتے ہیں۔اس ایپ کے ذریعے یوزر ٹول پلازوں پر ویٹنگ ٹائمنگ حاصل کرسکیں گے۔ اس سے ہائی وے پر نیٹ کی سہولتیں بھی حاصل ہونگی۔
مزید پڑھیں:- - -  -دہلی میں جاری رہیگی سیلنگ، سپریم کورٹ

شیئر: