Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب ریفرنسز میں کچھ نہیں نکلا،مریم نواز

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اورمسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب ریفرنسز کی مدت میں توسیع کا واضح مطلب ہے کہ کچھ نہیں نکلا ۔سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف دائر نیب ریفرنسز کی مدت میں توسیع پرٹوئٹر پر بیان مریم نواز نے کہا کہ اگر چھوٹا سا بھی ثبوت ہوتا تو یہ فیصلہ دینے میں2 دن نہ لگاتے۔ توسیع کے فیصلے سے واضح ہوگیا کہ کچھ نہیں ملا۔ نیب ریفرنسز نمٹانے کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی 6 ماہ کی مدت 13 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز میں توسیع

شیئر: