Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمزم کنویں کے منصوبے پر 87فیصد کام مکمل ہوگیا، گورنریٹ

مکہ مکرمہ:زمزم کنویں کی ترمیم کا منصوبہ 87.8فیصد مکمل ہوگیا۔ منصوبے کی سو فیصد تکمیل رمضان المبارک تک ہوجائے گا۔ یہ بات مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہی۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ زمزم کنویں کی ترمیم کا جدول کے مطابق جاری ہے۔ منصوبے کا مقصد زمزم کنویں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ زائرین، معتمرین اور عازمین کی ضرورتوں کو پورا کر سکے۔ واضح رہے کہ آب زمزم کنویں کا منصوبہ دو مرحلوں پر مشتمل ہے جن میں کنوئیں کے اطراف میں آبی راستوں کو محفوظ کرنا ہے جس سے زمزم کی مقدار میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔ دوسرا مرحلہ زمزم کے کنویں کے اطراف میں جراثیم کش آلات کی تنصیب ہے ۔ منصوبے کی مدت 7ماہ ہے جبکہ کام کی رفتار مقررہ جدول کے مطابق جار ی ہے۔
مزید پڑھیں:مکہ مکرمہ: آب زمزم پروجیکٹ رمضان سے قبل مکمل ہوجائے گا
 

شیئر: