Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے15ہزار افراد گرفتار

ریاض:محکمہ امن عامہ نے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی سیکیورٹی فورس نے گزشتہ ہفتہ اقامہ ولیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے وا لوں کے علاوہ مختلف جرائم میں مطلوب 15ہزار595افراد کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدگان میں 4555افراد مختلف جرائم میں ملوث تھے جبکہ 8ہزار سے زائد افراد مشتبہ ہیں۔ گزشتہ ہفتہ 3088گاڑیاں ضبط ہوئیں جن میں سے 223چوری شدہ تھیں۔1223گاڑیوں کے مالکان کے پاس کاغذات نہیں تھے جبکہ 298گاڑیوں پر مختلف جرائم میں رجسٹرڈ تھیں۔سیکیورٹی فورس نے کارروائی کے دوران شراب کی1622 بوتلیں ضبط کیں جبکہ 4246نشہ آور گولیاں بھی ضبط ہوئیں ۔
مزید پڑھیں: ریاض: موبائل مرمت کی خفیہ ورکشاپ سربمہر، 14غیر ملکی گرفتار
 

شیئر: