Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیجریوال نے بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی

نئی دہلی ..... وزیراعلی اروند کیجریوال نے بلدیہ کی جانب سے امر کالونی مارکیٹ میں 350دکانیں سربمہر کرنے کے ایک دن بعد احتجاجی تاجروں سے خطاب میں کہا کہ اگر یہ مسئلہ 31مارچ تک حل نہ ہوا تو میں بھوک ہڑتال کردونگا۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو خطوط لکھے ہیں جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر قانون بننا چاہئے۔ انہوں نے دونوں رہنماﺅں سے ملاقات کیلئے وقت بھی مانگا ہے۔ احتجاج کرنے والے تاجر کیجریوال کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے ان سے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ دکانیں سربمہر کرنے کے معاملے کو حل کرانے کیلئے متحد ہوجائیں تاکہ تاجروں کو ریلیف مل سکے۔ معاملے کو یونہی نہیں چھوڑا جاسکتا۔

شیئر: