Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں گردو غبار کا طوفان ، بیمار افراد احتیاط کریں

ریاض..... مشرقی ریجن میں ہلا ل الاحمر کے ترجمان نے کہا ہے کہ گردآلود موسم میں سانس کے مریض خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلا اشد ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق محکمہ ہلا ل الاحمر نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے کہاہے کہ مشرقی ریجن میں گردو غبار متوقعہ ہے جس کے پیش نظر وہ افراد جو سانس کی بیماریوں میں مبتلاءہیں انہیں چاہئے کہ وہ وزارت صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی قسم کی مشکلات میں مبتلا نہ ہوں ۔ وزارت صحت نے ہنگامی امداد کےلئے 60 سینٹر قائم کئے ہیں جن سے فوری رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ وزارت صحت کی جانب سے ہنگامی نمبر 997 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ہنگامی امداد کےلئے وزارت صحت نے 8 یونٹس مخصوص کئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ ریجن میں مقیم افراد موسمی تبدیلی کو مدنظررکھیں اورگردو غبار کی وجہ سے بلا ضرورت باہر نہ نکلیں ۔ 

شیئر: