Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام کعبہ کا اسلامی یونیورسٹی کیمپس کا دورہ

 اسلام آباد..... امام کعبہ صالح بن محمد آل طالب نے اتوار کی شام بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے فیصل مسجد کیمپس کا دورہ کیا۔ انہوں نے فیصل مسجد میں نماز مغرب کی امامت کی اور یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”قرآن و سنت کی روشنی میں میانہ روی کی ترویج و اشاعت پاکستان اور سعودی عرب کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار کی صدارت بھی کی۔ امام حرم نے امت مسلمہ کی ترقی کی دعا کی اور پاک سعودی تعلقات کو مثالی اور مضبوط ترین قرار دیا ۔ سیمینار میں اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی ، صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش ، نائب صدور ، ڈائریکٹرز جنرل اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

شیئر: