Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین سینیٹ کیلئے نمبر پورے ہیں،مشاہد اللہ

  اسلام آباد...نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےلئے نام فائنل کر لئے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سعد رفیق، پرویز رشید، آصف کرمانی، طارق فضل چوہدری، بیرسٹر ظفراللہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہاکہ رضا ربانی امیدوار نہ ہوئے تو چیئرمین سینیٹ ہماری جماعت سے ہوگا جبکہ ڈپٹی چیئرمین اتحادی جماعتوں سے لیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نوازشریف کی اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کر رہے ہیں ۔ مشاہد اللہ نے کہا کہ چیئر مین سینٹ کے لئے نمبر پورے ہیں۔نوازشریف نمبر گیم پوری ہونے کے باوجود رضا ربانی کو چیئرمین دیکھنا چاہتے ہیں ، مخالفین کی طرف سے کوشش کی جا رہی ہے کہ (ن) لیگ کامیاب نہ ہو۔ حاصل بزنجو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کیلئے چیئرمین سینیٹ کےلئے اب بھی رضا ربانی پہلی ترجیح ہیں۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے نام فائنل کر لئے تاہم رضا ربانی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو اب بھی وقت دے رہے ہیں۔ پیر کی صبح نواز شریف مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے نامزد امیدواروں کا اعلان کر دیں گے۔ اس سوال پرکہ کیا (ن) لیگ کے امیدوار آپ ہوں گے حاصل بزنجو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ مسکان سے اندازہ لگا لیں۔
مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کردیا

شیئر: