Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : علاقے میں خالی پلاٹ سے اسلحہ برآمد

جدہ .... الکندرہ کے علاقے میں خالی پلاٹ سے اسلحہ برآمد ہوا ۔ و اقعے کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔ سبق نیوز کے مطابق ایک شخص نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ کندرہ کے علاقے میں بچوں کے اسکول کی عمارت سے ملحق خالی پلاٹ میں کلاشنکوف اور اسکے راﺅنڈ ملے ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ پلاٹ کا جائزہ لینے پر وہاں سے کلاشنکوف کے مزید 400 راﺅنڈ اور پستول کے 40 کارتوس برآمد ہوئے ۔ پولیس نے اسلحہ اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ 

شیئر: