Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے جنوبی ریجن میں حوثی بیلسٹک میزائل اور ڈرون تباہ

ابہا، خمیس مشیط اور جازان میں ممککنہ خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فصائی دفاعی نظام نے سنیچر کو مملکت کے جنوبی ریجن کی جانب داغے جانے والے حوثی بیلسٹک میزائل اور ایک ڈرون کو مار گرایا۔
اتحاد کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا جنوبی ریجن میں حوثیوں کو بیلسٹک میزائل اور ڈرون کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کیا گیا۔
اس سے قبل سعودی سول ڈیفنس نے ابہا شہر، خمیس مشیط اور جازان میں ممککنہ خطرے کا الرٹ جاری کیا تاہم کچھ دیر بعد اسے واپس لے لیا گیا۔
سنیچر کو بھی عرب اتحاد نے ریاض ریجن کی جانب داغے جانے والے ایک بیلسٹک میزائل کو روک کر تباہ کیا۔
سعودی عرب کی حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی ایک نئی لہرکا سامنا ہے۔
جمعرات کو جازان ریفائنری پر حوثیوں کے حملے میں ایک نیپالی ورکر ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ ریفائنری جنوب مغربی سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ہے۔ یہاں یومیہ چار لاکھ بیرل تک خام تیل صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
حوثیوں نے بدھ کو جازان بندرگاہ کو بھی نشانہ بنایا تھا جس سے معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

 

شیئر: