Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوکیو میں درخت نما حمام توجہ کا مرکز

ٹوکیو.... جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں شہری انتظامیہ نے لوگوں کی سہولت کیلئے جگہ جگہ کچھ نئے حمام بنادیئے ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں کیونکہ انکی ڈیزائننگ عام حمام یا ٹوائلٹس کی طرح نہیں۔ بلکہ لوک کہانیوں میں بیان کئے گئے شاہی محلوں وغیرہ میں بنے ہوئی عمارتوں کا نمونہ پیش کرتے ہیں۔گوگو کے نام سے مشہور یہ نئے حمام لوگوں کو بیحد پسند آرہے ہیں۔ اسکی ظاہری شکل و صورت کسی بھاری بھرکم درخت سے مشابہ ہے۔ واضح ہو کہ اہل جاپان ویسے بھی انتہائی ہائی تکنیک کے حامل ٹوائلٹس بنانے اوراستعمال کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ اب جو نئے حمام سامنے آئے ہیں انکی عوامی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹا گرام پر بھی بہت سے لوگ اسے دیکھ رہے ہیں ۔ یہ تمام تصاویر جو اس حوالے سے جاری ہوئی ہیں ہیڈفومی ناکامورا نامی شخص نے اتاری ہیں اوراسی نے انسٹا گرام پر جاری کی ہیں تاکہ حمام اور اسکی صفائی ستھرائی اور اسکی خوبصورتی کا بھی اندازہ لگایا جاسکے۔

شیئر: