Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق روسی جاسوس کو زہر دینے کا ذمّہ دار روس ہے،امریکہ

  نیویارک۔۔۔ سلامتی کونسل میں امریکی خاتون سفیر نِکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ کے نزدیک برطانیہ میں سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل کو زہر دینے کا ذمّہ دار روس ہے اور اس کا یہ جرم سلامتی کونسل کے حرکت میں آنے کا متقاضی ہے۔نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ہم روس کو زہریلی گیس کے استعمال کا ذمّہ دار ٹھہرانے کے حوالے سے برطانیہ کے ساتھ ہیں۔روس پر لازم ہے کہ وہ برطانیہ کی طرف سے کی جانے والی تحقیقات میں تعاون کرے۔ ہم ہر حالت میں برطانیہ کے ہی ساتھ ہیں۔دوسری جانب برطانوی مندوب جوناتھن ایلن نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے روس کی تاریخ معروف ہے۔ مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ہم تحقیقات میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی مدد پر آمادہ ہیں۔ 

شیئر: