Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیا میں سڑک نہیں بن سکی

لکھنو.... سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے دور میں رکھے گئے سڑک کے سنگ بنیاد کے بعد آج تک کام نہیں ہوسکا۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹھیکیدار کے ذریعے بغیر کام کرائے ہی ادائیگی کرادی گئی۔ پوروانچل وکاس ندھی یوجنا کے تحت بھگوان پورسے لال گنج بازار رابطہ سڑک 3کلو میٹر کا سنگ بنیاد 2مئی 2016ءکو رکھا گیا تھا۔ اکھلیش نے اعلان کیاتھا کہ یہ سڑک 2ماہ کے اندر بن کر تیار ہوجائیگی لیکن آج تک کام شروع نہیں ہوا۔ لوگوں نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے فوری طور پر سڑک کا کام پورا کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر: