Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صبح کی چہل قدمی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے‎

صحت کو بہتربنانے  اور اسے برقرار رکھنے میں صبح کی چہل قدمی اہم کردار ادا کرتی ہے .  باقاعدگی سے صبح کے وقت چہل قدمی  نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر  بناتی ہے بلکہ ذہنی صلاحیتوں میں اضافے اور جذبات کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتی ہے ۔صبح کی وقت چہل قدمی  جسم کی کارکردگی کو فوری طور پر فعال بنادیتی ہے ۔ اس سے نبض چلنے کی رفتار اور پسینے کے اخراج میں تیزی آجاتی ہے جس کے نتیجے میں آپ خود کو چاق وچوبند  محسوس کرتے ہیں ۔ صبح کے وقت موڈ پر پڑنے والے خوشگوار اثرات دن بھر باقی رہتے ہیں ۔ صبح کی واک  آپ کو سستی سے نکال کر توانائی سے بھرپور بنادیتی ہے ۔ واک سے خون کی روانی اور ہارمون کےا خراج میں بہتری آتی ہے جس کے نتیجے میں آپ خود کو ذہنی طور پر فریش اور انرجیٹک محسوس کرتے ہیں ۔
چہل قدمی کے دوران آپ کے خلیات سے توانائی پیدا کرنے والے کیمیائی مادوں کا اخراج شروع ہوجاتا ہے تاکہ آپ کو چلنے میں طاقت ملے ۔ نبض کی رفتار اوردل کی دھڑکن تیز ہونے سے جسم میں خون کا بہاؤ تیز ہو جاتا ہے اور پٹھے گرم ہونے لگتے ہیں ۔ پٹھوں کی سختی دور ہوجاتی ہے اور جوڑ باآسانی حرکت کرنے لگتے ہیں ۔ بلڈ پریشر میں اضافے کے ساتھ ہی خون کی نالیاں چوڑی ہو جاتی ہے اور اس طرح پٹھوں کو کام کرنے کے لیے زیادہ خون اور آکسیجن ملنے لگتا ہے ۔ اگر آپ تیز رفتاری کے ساتھ چہل قدمی کر رہے ہوں  تو یقیناً آپ کا سانس پھولنے لگتا ہے ۔  ایسے میں ایپینیفرین اور گلوکاگون جیسے ہارمونز کی مقدار جسم میں بڑھنا شروع ہو جاتی ہے جس سے عضلات کو زیادہ ایندھن ملنے لگتا ہے ۔ اس کے نتیجے میں آپ خود کو توانائی  ، چستی اور پھرتی سے بھرپور محسوس کرتے ہیں ۔ اس سے ذہنی تناؤ بھی دور ہو جاتا ہے اور یہ ان لوگوں کے لیے بھی بہترین ہے جو وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یا جو ذیابیطس سے نبرد آزما ہیں .
 

شیئر: