Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی صدر کا مشکل وقت میں ایران اور اس کے عوام سے اظہار یکجہتی

ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ( فوٹو: وام)
امارات کےصدر شیخ محمد بن زاید آل بہیان نے منگل کو ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پز شکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
وام کے مطابق رابطے کے دوران مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال، علاقائی امن و سلامتی پر اس کے سنگین اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیخ محمد بن زاید نے ایران پر اسرائیلی حملے کا ذکر کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں امارات کی جانب سے ایران اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ امارات کشیدگی میں کمی اور خطے میں سکیورٹی اور استحکام کی بحالی کی کوششوں کی سپورٹ کے لیے  فریقین کے ساتھ رابطے اور مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے اس مقصد کے حصول کے کسی بھی اقدام کےلیے متحدہ عرب امارات کی سپورٹ کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: